کتاب جدید ہندوستان چند تصویریں سے اقتباس

بھارتی کَرن کے پروسس کا دوسرا مرحلہ اہم بھی ہے اور دلچسپ بھی۔ کیا خود ہندوتوا وادی مسلمانوں کو تسلیم کریں گے۔اسے سمجھنے کے لیے ان حالات کو سمجھنا ضروری ہے جس میں ہندوتوا کے نظریہ نے جنم لیا ہے۔ہندوازم کی تاریخ کو عمومی طور پر پانچ ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے۔وادی سندھ کی تہذیب،ویدک دور ،پورانک دور،قرون وسطی اور جدید دور ۔جدیددور کی تاریخ کا وقفہ 1500 سے آج تک سمجھا جاتا ہے۔اس دور میں ہندوازم نے دو بڑے سامراجوں یعنی مغل اور برٹش کا عروج و زوال دیکھا۔ اور اسی دور میں ہندوستان کا ظہور ایک وطنی قومی ریاست کے طور پر ہوا۔ بر صغیر میں مغلیہ سلطنت کے زوال اور انگریزوں کی آمد نے ہندووں میں اقتدار کے عزائم پیدا کر دیے تھے۔
 شبیع الزماں کی کتاب
 " جدید ہندوستان۔ چند تصویریں سے اقتباس)
کتاب حاصل کرنے کے لیے 8087503521 ، 9421750275 پر مسیج کریں

Previous Post Next Post