About Us

Ibne Khaldoon Study and Research Center for History 

ابن خلدون اسٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر فار ہسٹری

تعارف:

ہمارے معاشرے میں علمی خدمات، ادارہ جاتی و غیر ادارہ جاتی انداز میں انجام دی جاتی ہے۔ زندگی کے ہر شعبہ میں علمی و تحقیقی کاموں کی اپنی اہمیت ہے۔ ہر معاشرہ جو زمانے کی رفتار سے ترقی کرنا چاہتا ہو اس کے لیے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ مختلف علوم و فنون میں علمی و تحقیقی کام انجام دیتا رہے۔ 

انہی علوم و فنون میں علم تاریخ کی اپنی اہمیت ہے بلکہ آج تاریخ سے گہری واقفیت ہر دور کے مقابلے میں زیادہ ضروری ہوگئ ہے۔ آج دیگر قومیں یہ چاہتی ہے کہ مسلمانوں کی تاریخ کو مسخ و تحریف کردیا جائے تاکہ یہ اپنے شاندار ماضی سے کٹ کر بے حیثیت ہو کر رہ جائے یہ کام وہ اس لیے بھی کرتے ہیں تاکہ امت مسلمہ کو اس کے اصل مزاج سے ہٹا کر کسی دوسرے رنگ میں رنگ دینا چاہتے ہیں گویا وہ چاہتے ہیں کہ اسے آسانی سے لقمہ تر بنا لیا جائے اس کے لیے وہ کئی کام کر رہے ہیں جیسے۔۔

• تاریخ کے نصاب میں تبدیلی کر نا اور جھوٹ کے سہارے خیالی تاریخ سے عوام کو گمراہ کرنا۔

• مسلمانوں کے تاریخی ورثے پر قبضہ کرنا۔

• مسلمانوں کی تاریخ میں غلط تصورات و واقعات کی آمیزش کرنا۔

وغیرہ وغیرہ

وہ چاہتے ہیں کہ ہماری نئی نسل ہماری اصل تاریخ سے بے خبر رہے۔

ایسے حالات میں تاریخ کے میدان میں علمی و تحقیقی کام انجام دینا اور ہماری نئی نسل کو تاریخ سے گہری واقفیت کرانا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔ ابن خلدون نے کہا ہے کہ 

" فن تاریخ کے راز سے بے خبری نقصان کا سبب بنتا ہے۔"

آج تاریخ میں علمی و تحقیقی کام کرتے ہوئے ہمیں یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرنا ہوگی کہ ہر نظام حیات اپنا ایک نظریہ رکھتا ہے اگر وہ نظریہ اس نظام حیات کی ہر شعبہ میں نمائندگی نہ کریں تو اس نظام حیات میں کمزوریاں در آتی ہے اور پھر وہ دوسرے نظام حیات سے متاثر و مرعوب ہونے لگتا ہے جو اس کی اپنی شناخت Identity کے لئے موت کی مانند بن جاتا ہے۔ اس لیے ہمیں تاریخ کے میدان میں علمی و تحقیقی کام انجام دیتے ہوئے اسلامی نظریہ کو پیش نظر رکھنا ہے اور تاریخ سے درس نصیحت حاصل کرنا ہے۔

ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے ibne Khaldoon Study and Research Center for History   قائم کیا ہے۔  

اس کے مقاصد درج ذیل ہیں

•مقاصد

١) بنیادی اور اصل ماخذ کے ذریعے تاریخی حقائق پر مبنی علمی و تحقیقی مواد تیار کرنا۔

٢) تاریخ میں داخل کیے گئے غلط تصورات و معلومات پر تنقید کرنا اور صحیح تصورات اور معلومات کو پیش کرنا۔

٣) ماہرین کے ذریعے تاریخ پر تنقید و تجزیے پیش کرنا۔

٤) اسلام کے فن تاریخ کو پیش کرنا۔

٥) نئی نسل کو بڑے پیمانے پر تاریخ سے واقف کرانا۔

٦) تاریخ کے فراموش کردہ اسباق کی یاد دہانی کرنا اور اسے درس نصیحت کے طور پر پیش کرنا۔

ان مقاصد کے حصول کے لیے ibne Khaldoon Study and Research Center for History اپنا منصوبہ بھی رکھتا ہے جو ذیل میں درج ہے۔۔۔

١) اس سال  تاریخ ہندوستان  اور مسلمان کے موضوع کے تحت آن لائن لیکچرز کی سیریز چلانا جو تقریباً ٢٠ لیکچرز پر مشتمل ہوگی۔ (انشاءاللہ)

٢) اس‌کے بعد اسلامی تاریخ پر 40 لیکچرز کی سیریز کو بطور خاص طلبہ وطالبات اور اساتذہ کے لیے چلانا۔

٣) ایک سال میں تقریباً تیس ہزار طلباء وطالبات اور اساتذہ  تک اسلامی تاریخ کو پہچانے کے لیے مختلف معروف ذرائع اختیار کرنا۔

٤)تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو پلیٹ فارم مہیا کرنا۔

٥) تاریخ کے مختلف موضوعات پر سیمینار ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا انشاءاللہ

٦) اپنے مقاصد کے حصول کے لیے سوشل میڈیا پر مواد عام کیا جائے گا تاکہ ہر کوئی اس سے استفادہ کر سکیں۔ انشاءاللہ۔

اس ضمن میں ہم آپ سے چند ضروری گذارشات کرنا چاہتے ہیں

گذارشات

١) آپ اپنی تاریخ سے بہتر واقفیت کے لئے ibne Khaldoon Study and Research center for History) 

YouTube: Click Here

Instagram: Click Here

Twitter: Click Here

پر visit کرتے رہے۔ 

٢) اگر آپ نے تاریخ کے میدان میں کوئی علمی و تحقیقی کام انجام دیا ہے تو آپ اسے ہمارے سینٹر کے ذریعے پیش کر سکتے ہیں۔

٣) آپ اپنے قیمتی اور بے لوث مشوروں سے ہمیں نوازتے رہیں۔

٤) اگر آپ ہمارے مقاصد سے اتفاق کرتے ہیں تو اسے عام کرنے میں ہمارا تعاون کریں۔

٥) اس IKSRC for History سے آپ ، آپ کے بچے ،  طلباء وطالبات ، اساتذہ، خواتین اور رشتے دار ضرور استفادہ کریں۔

جزاک اللہ خیر