تاریخ اور سیرت کے تذکرے قلب کو سکون بخشتے ، غم کو دور کرتے اور عقل کو بیدار کرتے ہیں۔جب دنیا کے عجائبات کا ذکر ہوتا ہے تو خالق کی عظمت کا یقین بڑھ جاتا ہے ۔ جب کسی صاحب تدبیر کی سیرت بیان کی جاتی ہے تو حسن تدبیر کا درس ملتا ہے ۔ جب کسی ناکارہ انسان کا تذکرہ ہوتا ہے تو بے احتیاطی سے ڈر آنے لگتا ہے اور اگر کسی خوش بخت انسان کے حالات بیان ہوتے ہیں تو لازماً نصیبوں کی گونا گونی پر تعجب ہوتا ہے اور ویساہی لطف حاصل ہوتا ہے جیسے بزم شبانہ میں تفریحی باتوں سے ۔ “
حافظ ابن جوزی