فاشسٹ تنظیموں کے بارے میں اصول۔۔۔۔

فاشسٹ تنظیموں کے بارے میں یہ اصول ہمیں ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ان کے نزدیک اصل اہمیت مقصد کی ہوتی ہے ، طریقہ کار اور پالیسی و پروگرام وقت اور حالات کے اعتبار سے بدلتے رہتے ہیں۔ امبرٹو اکو فاشسٹ تنظیموں کے طریقہ کار کو  فٹ بال ٹیم  کے طریقہ کار سے تشبیہ دیتے ہیں جس کا مقصد صرف گول کرنا ہوتا ہے ۔ گول کرنے کے لیے پہلے سے کوئی پروسیس طے نہیں ہوتا ہے ۔گول کرنے کے اس عمل  میں مختلف کھلاڑیوں کے درمیان میدان میں ہی تال  میل قائم کیا جاتا ہے۔یہ بات زیادہ اہم نہیں ہوتی کہ کن کھلاڑیوں کے تال میل سے گول ہوگا بلکہ اہمیت صرف اس بات کی ہوتی ہے کہ گول ہوجائے۔

‏Jadeed Hindustan Chand Tasveerein
جدید ہندوستان چند تصویریں
مصنف:-شبیع الزماں
صفحات:- 166
قیمت:- 150₹
ناشر:-ابن خلدون اسٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر فار ہسٹری
Previous Post Next Post