Roll of Islam in different civilizations

اسلام ایک ابر کرم تھا ۔ اور سطح خاک کے ایک ایک چپہ پر بر سا ۔ لیکن فیض بقد راستعداد پہنچا، جس خاک میں جس قدر زیادہ قابلیت تھی ۔اس قدر زیادہ فیض یاب ہوئی ۔ عرب ، ایران ، افغانستان ، ہند ، ترکستان ، تاتار مصر ، شام ، روم ، سب اس کے حلقہ میں آۓ ۔ لیکن قبول حق میں سب یکساں نہ تھے ۔ فرق مراتب تھا ۔ اور فرق مراتب کی حثیتیں بھی مختلف تھی جس قوم میں جس قسم کی قابلیت تھی اسلام نے اس کو اور چمکا یا ، ترک شجاع تھے ، شجاع تر ہو گئے ۔ ایرانی ہمیشہ سے تہذیب ، معاشرت اور علوم و فنون میں ممتاز تھے ، اسلام نے ان کو ممتاز تر کر دیا ۔ بو علی سینا ، غزالی ، رازی ، طوسی ، امام بخاری ، مسلم ، سیبویہ ، جو ہر ی سب ایران ہی کی خاک سے اٹھے تھے ۔
علامہ شبلی نعمانی رح 
ا
ابن خلدون اسٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر فار ہسٹری
IKSRC FOR HISTORY
Previous Post Next Post