New India-Few Glimpses (Jadeed Hindustan Chand Tasveerein)

واقعہ یہی ہے کہ بی جے پی نے رام مندر تحریک کے ذریعے ہی اقتدار حاصل کیا ہے۔در اصل سیاست یہی ہے کہ ہر وہ چیز جو انسان کی نفسیات میں جذباتی احساس رکھتی ہے اسے استعمال کیا جائے۔ مذہب،قومیت،زبان،کلچر،تہذیبی روایات،ماضی کی عظیم شخصیات ،قدیم تاریخی عمارات جیسے تمام عوامل کا ہمیشہ سے سیاست دانوں نے عوام کا جذباتی استحصال کرنے کے لیے استعمال کیا ہے اور آج بھی کرتے ہیں۔ رام مندر تحریک اس کی ایک نمایاں مثال ہے۔رام مندر تحریک سے پہلے ہندو احیا پرست، ہندوستانی سیاست میں بہت کوششیں کر چکے تھے لیکن کوئی تدبیر کار گر ثابت نہیں ہو پارہی تھی۔
شبیع الزماں کی کتاب "جدید ہندوستان چند تصویریں"
Previous Post Next Post