تاریخ سے دلچسپی

تاریخ سے دلچسپی ایسے معاشرے میں ہوتی ہے کہ جہاں تاریخ بن رہی ہوتی ہے ۔ ایک ایسا سماج کہ جہاں نئے خیالات و نظریات تخلیق ہو رہے ہو ، نئی ایجادات منظر عام پر آرہی ہو اور وہ معاشرہ نئی تبدیلیوں کی وجہ سے برابر بدل رہا ہو ، تو سماج متحرک اور ترقی کی جانب جاتا نظر آتا ہے ۔ لہذا لوگوں میں یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک جگہ ٹھہرے ہوۓ اور منجمد نہیں ہیں ، وہ برابر آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔اس لیے لوگوں میں ماضی اور حال کے مقابلہ کا احساس ہوتا ہے وہ اپنی ترقی ، اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور تہذیبی رویوں کو ماضی کی روشنی میں دیکھتے ہیں اور تجزیہ کرتے ہیں کہ ان کی ترقی کی وجوہات کیا ہیں ؟ انھوں نے ماضی کے مقابلہ میں حال میں کیا حاصل کیا ہے ؟ اس تقابل کی وجہ سے وہ ماضی کے ورثہ کی حفاظت بھی کرتے ہیں ۔ اس کی اصلی حالت اور تشخیص کو برقرار رکھتے ہیں ، اور نئے حالات میں اپنی ضرورت کے مطابق برابر تہذیب و تمدن میں اضافہ بھی کرتے ہیں ۔
 ڈاکٹر مبارک علی
Previous Post Next Post