مصنف نے پوری کتاب (Republic of Hindutva)
میں سنگھ کے ذریعے کیے جانے والے سیوا کے یعنی خدمت خلق کے کاموں کا ذکر مثبت انداز میں کیا ہے۔ جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ سنگھ کے اندر انسانوں کے لیے خدمت کا جذبہ پیدا ہوگیا ہے حالانکہ ایسا ہونا دو وجوہ سے ممکن نہیں ہے ۔اول یہ کہ عموماً مذہبی اور نظریاتی تنظیمیں جب خدمت خلق کا کام کرنے لگ جاتی ہے تو اس سے فی الواقع خدمت خلق مقصود نہیں ہوتا بلکہ اپنا دائرہ اثر بڑھانا اور تنظیم کو لوگوں کے لیےزیادہ قابل قبول بنانا ہوتا ہے۔دوسرا یہ کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے یہاں مذہبی طور پر انسانوں کی خدمت کا تصور پایا جاتا ہے لیکن ہندوکلچر میں ایسا کوئی تصور مذہبی بنیادوں پر نہیں پایا جاتا ہے ۔ اس لیے یہ واضح رہنا چاہیے کہ سنگھ کی سیوا کے بنیاد سیاسی ہے نہ کہ خدمت انسانی کا سچا جذبہ۔
کتاب کا نام:- جدید ہندوستان چند تصویریں
مصنف:- شبیع الزماں
صفحات:-166
قیمت:-150₹
کتاب حاصل کرنے کے لیے دئیے گئے نمبر پر Massege کریں۔
9421750275، 8087503521
ناشر:- ابن خلدون اسٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر فار ہسٹری